حکومت نے عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا:عرفان الحسن بھٹی 

سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی سے ثابت ہو گیا عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت پر عوام کا اعتماد اس بات کی دلیل ہے۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جس کے ثمرات آج عوام حاصل کر رہے ہیں۔ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا اس حکومت نے ماسوائے مہنگائی بیروزگاری کے کچھ نہیں دیا اب اس حکومت کا جانا ٹھہر گیا۔ حاجی عرفان الحسن بھٹی نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ ن کو کامیاب کرایا اس موقع پر محبوب نبی اعوان رائے معمر قذافی سابق سیکرٹری ننکانہ بار بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...