حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا:علامہ جاوید قصوری 

مانانوالہ( نامہ نگار)جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر علامہ جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے، تبدیلی کا راگ الاپنے والے نا اہل حکمرانوں کے دور اقتدار میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اشیائے خورد و نوش‘ ادویات اور گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بڑھتی بے روزگاری و دیگر مسائل نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانانوالہ میں اپنے ایک بیان میں کیا۔اس موقع پر رانا تحفہ دستگیر امیر جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ،چوہدری غلام رسول بھٹی، عثمان انور اعوان، انیس الرحمن کمبوہ، حافظ محمد یحییٰ، آصف زرگر، حافظ طارق محمود، عمران عثمانی، چوہدری سرفراز، قاری فقیر اللہ مجاہد،مفتی زاہد الرحمن جلالی، حبیب اللہ نعیمی، شہزاد شاہین، رانا یاسین و دیگر موجود تھے۔ علامہ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آنیوالی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...