آسیہ زیادتی کیس کا مفرور ملزم گرفتار

Sep 14, 2021

ٹنڈو محمد جان (نامہ نگار) آسیہ زیادتی کیس کا اہم مفرور ملزم لال میر کاتیار  جو کہ ٹنڈوجان محمد کو دو مقدمات میں مطلوب تھا کو ایس ایچ او ٹنڈوجان محمد قادر بخش بھرانی  نے سیشن کورٹ میرپورخاص کے قریب سے آنکھ مچولی کے بعد گرفتار کرلیا ۔  لال میر کاتیار نے آسیہ کو اپنی بیوی ظاہر کیا تھا اور اس کی حوالگی کے لیے سیش کورٹ سے رجوع کیا تھا  لال میر کی جانب سے پیش کیے گئے نکاح نامے میں آسیہ کا نام ارم جبکہ عمر 21 سال درج تھی جبکہ آسیہ کے سرٹیفکٹ اور والدین کے مطابق اسکی عمر 13 سال ہے۔  لال میر کاتیار ٹنڈوجان محمد پولیس کو اغواہ زیادتی اور مقدمے پر اثر انداز ہوکر مدعی کو.دھمکیاں دینے جیسے الزامات میں مطلوب تھا۔  زرائع کے مطابق مقدمے کے تفتیشی آفیسر جس پر خرچہ لینے کا الزام تھا کو معطل کردیا گیا ہے ۔  یاد رہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم شاہد اور منور جٹ پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے ۔

مزیدخبریں