جاتی کی نہرمیں بچی ڈوب گئی

Sep 14, 2021

جاتی( نامہ نگار)جاتی کے قریب یونین کائونسل کوٹھی کے گائوں گل حسن تھہیم میں 5 سالا معصوم  فہمیدہ تھہیم گھر کے پاس سے گذرنے والی نہر میں گر کر ڈوب گئی جس کو ورثا نے نکال کر بیہوشی کی حالت میں تعلقہ ہسپتال جاتی پہنچایا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر کی کی لاپراہی کے باعث چیک اپ نہ کرنے کی وجہ سے بچی ہلاک ہوگئی،بچی کی لاش کو گھر لے جانے کے ایمبولینس  بھی نہیں دی‘ بچی کے غریب ورثا کے پاس پیسے نہ ہونے پر لاش کو موٹرسائیکل پر لی جایا گیا،جب کہ لاش گھر  پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

مزیدخبریں