ملتان (لیڈی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی و سماجی تحفظ دیے بغیر کسی قوم کی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔دین اسلام خواتین کو مساوی حقوق دینے کا پیغام دیتا ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے معاشرے مین خواتین پر ظلم کے واقعات تسلسل سے دیکھنے کو ملتے ہیں جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ دادرسی سنٹر برائے خواتین تشدد کے واقعات کی روک تھام اور تحفظ دینے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویمن سنٹر متی تل کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منیجرویمن سنٹر منیزہ بٹ نے ویمن سنٹر کے نظام پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ویمن سنٹر کے مخلتف شعبوں کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی مؤثر پیروی کی جائے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
خواتین پر ظلم و تشدد کے واقعات افسوسناک‘ ڈپٹی کمشنر
Sep 14, 2021