ملتان (خبر نگار خصوصی )جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کے موثر استعمال کیلئے حکمت عملی اپنا ئے ہوئے محکمہ شماریات نے عوامی مسائل پر مبنی سکیموں کی نشاندہی کا سروے مکمل کرلیااس سلسلے میں محکمہ شماریات پنجاب کے زیر اہتمام ترقیاتی محکموں کے افسران کا تربیتی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف پر مشتمل ریسرچ ڈیٹا اکٹھا گیا ہے۔اس خطے کی عوام کے اصل مسائل کا حل وسائل کا درست استعمال ہے۔محکمہ شماریات کا سروے حقیقی مسائل کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ شماریات ہیڈکوارٹر پنجاب شمس الہدیٰ نے کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکمے انڈیکیٹر سروے میں شامل سکیموں کو ترجیح دینگے۔ریسرچ ڈیٹا ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر شماریات محمد حسنین حیدر، قومی ترقی کے محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔