آئی فون میں پہلی بار سب سے زیادہ اسٹوریج,ئی سیریز رواں ماہ متعارف کروائی جائے گی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فونز کی نئی سیریز رواں ماہ متعارف کروائی جائے گی اور حال ہی میں اس کی کچھ خصوصیات سامنے آئی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 13 سیریز کو 14 ستمبر کو متعارف کروایا جائے گا، مگر نئے آئی فونز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔نئی لیک میں عندیہ دیا گیا ہے کہ آئی فون 13 سیریز میں ایپل کی جانب سے ایک عام مسئلے کو حل کیا جارہا ہے اور وہ ہے بہت زیادہ اسٹوریج۔9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی لیکس کے حوالے سے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں پہلی بار 512 جی بی اسٹوریج کا آپشن بھی دیا جائے گا۔مختلف رپورٹس کے مطابق اس بار آئی فونز کا نوچ چھوٹا ہوگا جبکہ آل ویز آن 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے ڈسپلے بھی پہلی بار ایپل کے فلیگ شپ فون کا حصہ بن سکتے ہیں۔پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جبکہ اے 15 پراسیسر اور پہلے سے کچھ بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔ایسی افواہیں بھی ہیں کہ اس بار آئی فونز میں سیٹلائٹ کال سپورٹ کا فیچر ہوسکتا ہے مگر ممکنہ طور یر یہ مخصوص علاقوں میں ایمرجنسی استعمال تک محدود ہوگا۔لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔
 
 
 
 
 

ای پیپر دی نیشن