اسلام آباد: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے۔کسان سے ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔ احساس پروگرام کا ڈیٹا آگیا۔ آٹے، چینی کیلئے کیش ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر شوکت ترین نے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی۔ کورونا وبا میں پروڈکشن کم اور ٹرانسپورٹیشن بھی بند ہوئی، ماضی میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ آٹا، گھی، چینی، دالوں پر کیش سبسڈی دیں گے۔ اس سے قبل گیس اور بجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے تھے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کسان سے ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔ احساس کا ڈیٹا آگیا، آٹے چینی کیلئے کیش ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔چینی فی ٹن 430 ڈالر پر چلی گئی ہے۔پسماندہ طبقے کو زیادہ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کر دیں گے۔ لوگوں کی آمدن بڑھانے پر زیادہ توجہ دینی ہے۔ پوری دنیا میں چند سال کے دوران قیمتیں بڑھی ہیں۔ آئی ایم ایف میں جانے سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔کسان کو صحیح قیمت دینے کیلئے آڑھتی کا کردار ختم کر رہے ہیں۔