پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 78 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ

Sep 14, 2021 | 12:31

ویب ڈیسک
پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 78 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 78 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 78 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 10 ہزار 82 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 26 ہزار 865 افراد انتقال کر گئے۔ 
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47ہزار419 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار658 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.44فیصد رہی۔


سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 15 ہزار 654 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 259 جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 46 ہزار 45 کورونا کیسز اور 7 ہزار 177اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 69 ہزار 40 افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 290 جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز 32 ہزار 618 جبکہ اموات 344رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 432 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 724 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا سے 1لاکھ 3 ہزار 125 افراد متاثر جبکہ 889 انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 85 ہزار 801 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 240 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 97 ہزار 416 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔ 

مزیدخبریں