آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں 15 اکتوبر تک لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینبرا کے چیف منسٹر اینڈریو بار کا کہنا تھا کہ حکام ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرتے ہوئے کرونا کے پھیلاﺅ کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہی ایک محفوظ راستہ ہے جو کرسمس کے تہوار، گرمیوں کی چھٹیوں اور 2022 کو محفوظ تر بنائے گا۔یاد رہے کہ کینبرا کے شہری 12 اگست سے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔آسٹریلیا میں کرونا وائرس سے اب تک 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے مجموعی طور پر ایک ہزار 100 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں 15 اکتوبر تک لاک ڈاﺅن میں توسیع
Sep 14, 2021 | 14:26