دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 129100کیوسک اور اخراج 138000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد27800 کیوسک اور اخراج27800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26500کیوسک اور اخراج25000 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد39900کیوسک اور اخراج 17200کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1531.74 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.858 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1192.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.848 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سط647.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن