وزیر اعظم کا کنٹونمٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے کنٹونمٹ بورڈ انتخا بات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بڑے شہروں میں امیدواروں کا چناو اور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن