لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں گرد اور دھول سے بچاو¿ کیلئے صفائی آپریشن کر رہی ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق صحت افزا ءفضا کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا لاہور کو چمکانے کا مشن جاری ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا ا±ٹھانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر سے مٹی بھی ا±ٹھائی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر شہر بھر میں خصوصی سکریپنگ ایکٹیویٹی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آپریشن ٹیمیں اور افسران بھی شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ بننے والے کوڑے اور مٹی کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔