لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل محکمہ بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ ملازمین کے مسائل جلدازجلد حل کروانے کی کوشش کی جائےگی۔ انہوںنے یہ یقین دہانی گزشتہ روز ایپکا یونٹ محکمہ بہبودآبادی کے وفد سے ملاقات میں کروائی۔وفدمیں صدر افتخار رسول ، سینئرنائب صدر شہزاد انجم، اعجاز مسعود جنرل سیکرٹری جمشید علی و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے نئی ڈی جی کو خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔