لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان ”صاف ستھرا لاہور“ کے سلسلے میں شہری مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان کے سامنے اے بلاک سبزہ زار پارک میں سیر کرنیوالے شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ کمشنر لاہور نے پارک مسائل حل کیلئے پی ایچ اے ڈائریکٹر کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا۔ کمشنر لاہور نے سبزہ زار سٹیڈیم میں نشستیں، گھاس، ٹینکس خراب حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور عامر جان نے کہا کہ سٹیڈیم سے متعلقہ تمام محکمے آج سے کام شروع کرینگے۔7دنوں کے بعد دوبارہ چیکنگ ہوگی۔
کمشنر لاہور محمد عامر جان نے دبئی چوک، مون مارکیٹ، سکیم موڑ، سبزہ زار، کریم مارکیٹ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے انسداد ڈینگی، صفائی، تجاوزات، عمارتی ملبہ، ریسکیو 1122کا جائزہ لیا۔