لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران تقرریوں اور عدالتی فیصلوں کو متنازعہ بنا کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار موجودہ حکومت کے پاس ہے۔اپنے ایک بیان میں سےد حسن مرتضی نے کہا کہ عمران خان ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر پھر سلیکٹڈ بننا چاہتے ہیں۔اب نیوٹرلز کی ٹرولنگ کرنیوالی جماعت کا سربراہ یہاں میرٹ کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دوسرے روز یو ٹرن لینے والا عوام اور اداروں کا اعتماد کھو چکا ہے۔ ججوں کو دھمکانے اور خود کو خطرناک کہنے والے پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔