ادب وفن کی آبیاری کےلئے الحمراءمثالی ماحول فراہم کر رہا ہے: رفیع اللہ 

Sep 14, 2022


لاہور ( کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءمحمد رفیع اللہ نے کہا کہ ادب وفن کی آبیاری کےلئے الحمراءمثالی ماحول فراہم کر رہا ہے،بلاشبہ الحمراءآنے کےلئے نوجوان کی آرٹ میں دلچسپی میںبے پناہ اضافہ ہو جا تا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی رقص کی کلاس کے دورہ کے موقع پر کیا۔محمد رفیع اللہ نے کہا کہ الحمراءفنون لطیفہ کی تعلیم وتدریس کا گہوارہ ہے،الحمراءاکیڈمی سے تربیت یافتہ نوجوان آرٹسٹ عملی میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے رقص کلاس کی استاد نامور آرٹسٹ زریں سلیمان پناں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔الحمراءاکیڈمی کی تمام کلاسز کے اساتذہ بڑی محنت سے نوجوان آرٹس کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں