لاہور(نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران لوہے کے کیل لگا ڈنڈاسر پرلگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ایچ بلاک میں قائم خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں حسنین وغیرہ نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے مخالف تنویر کے سر پر لوہے کے کیل لگے ڈنڈے سے وار کئے۔جس سے تنویر کے سر سے خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔ تنویر کوشدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مگر وہ خانبر نہ ہو سکا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمرکزی ملزم حسنین کو گرفتارکر لیا۔
پولیس نے مقتول تنویر کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔