لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مناواں مےں 10 سالہ بچی مارےہ کوذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا گرفتار سفاک ملزم سوئمنگ پول کا مالک علی رضا ہے۔ میں میڈیا اور لاہور کے شہریوں اور خصوصی طور پر پشتون کمیونٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس کیس کی بھرپور پیروی کریں گے۔ ملزم کو سزا بھی دلوائیں گے اور کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے ۔ ہمارے لاہور شہر میں بڑا افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جس کی وجہ سے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے تھے۔مناواں کے علاقے میں 10سالہ بچی ماریہ کے ساتھ زیادتی ہوئی اور بعد میں اسے قتل کر دیاگیا۔ 27اگست 2022کو مناواں کے علاقے شریف پورہ کی رہائشی10سالہ بچی ماریہ اپنے بڑے بھائی سجاد اور 5 سالہ چھوٹی بہن عجرہ کے ساتھ میاں ٹاو¿ن میں ایک سوئمنگ پول میں نہانے گئی۔ سوئمنگ پول کا مالک درندہ صفت ملزم علی رضا معصوم بچی کو اکیلا پا کر اسے بسکٹ کا لالچ دے کر کینٹین کے پیچھے لے گیاتھا۔اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اس کومنہ اور گلا دبا قتل کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
مہمند کمیونٹی رہنماو¿ ں نے میڈیا نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم وزےر اعلی پنجاب،پنجاب پولیس،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل،ایس ایس پی عمران کشور کے شکر گزار ہےں کہ انہوں نے ملزم کو گرفتار کےا۔اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور، ایس ایس پی اےڈمن عاطف نذیر، انوسٹی گیشن اور سی آئی اے لاہور کے سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔