سیکرٹری معدنیات کی زیر صدارت مائننگ لیزو دیگر ڈیٹا آن لائن کرنے کے حوالے سے اجلاس 

Sep 14, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)مائننگ لیزڈیٹا، مائنز انسپکشن ڈیٹا اور مائنز لیبر ڈیٹا کو آن لائن کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری معدنیات اسد اللہ فیض نے کی۔ اجلاس میں محکمہ معدنیات کے تمام ذیلی اداروں کے ڈیٹا کے انضمام بارے بھی فیصلہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر GIS رضوان ثاقب نے ون ونڈو سہولت کے تحت تمام ڈیٹا کے انضمام کے فوائدپر سیکرٹری معدنیات کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری معدنیات اسد اللہ فیض نے کہا کہ مجوزہ منصوبے سے معدنیات کے ترقیاتی منصوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ون ونڈو سہولت کے زریعے عوام معدنیات اور کانکنی سے متعلق تمام معلومات فوری حاصل کر سکیں گے اور معدنیات اور کانوں کی لیز کا حصول بھی سادہ اور آسان ہو گا۔

مزیدخبریں