راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود کی زیر صدارت پی ایچ اے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر پی ایچ اے افسران نے شرکت کی اور چیئرمین کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی صدارت میں پی ایچ اے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اور دیگر پی ایچ اے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے چیئرمین پی ایچ اے کو راولپنڈی اور مری شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
چیئرمین پی ایچ اے نے تمام افسران کی کارگردگی کو سراہا اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے راولپنڈی کی عوام کو سرسبزو شاداب ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کے تحت مزید پودے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔