تنخواہ ،پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر بلدےاتی ملازمےن کی پریس کلب تک یلی 

Sep 14, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) میونسپل لیبر یونین (سی بی اے) کے صدر راجہ ہارون رشید نے کہا کہ ہم ڈینگی، تجاوزات، لائیٹنگ اور پاکستان سٹیزن پورٹل جیسے کام فوری طور پربند کرنے کا اعلان کرتے ہےں تمام اہلکار جو ڈینگی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں وہ کام بند کر دیں ،میونسپل لیبر یونین کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے اور15فیصد ڈسپیرٹی الا¶نس کے حکومتی فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے پرصدر راجہ ہارون رشیداور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن تا پریس کلب تک پرامن ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پریونین کے عہدیدداران راجہ عبد المجید، عبدالوحید، محمد نثار کیانی، ملک عظمت رسول، سید عامر حسن شاہ، طارق یوسف، فخر وڑائچ، محمد بابر مغل، اسد بیگ، یونس غوری، شاہد رضا پادری اور راجہ ہارون رشید نے خطاب کیا۔
 انھوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ کافی دنوں سے ملازمین کے ہمراہ احتجاج کررہے ہےں لیکن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ، 15 ستمبر کو پنڈی وال کی یونین لاہور اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہو گی اور پوری قیادت ان کے ہمراہ ہو گی۔

تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرےں گے، چیف آئیسکو 
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پنجاب ا نجمن شہر یان راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں وفد نے چیف آئیسکو ڈاکٹر انجینئر امجد خان سے ملاقات کی اس موقع پر وفد میں انجمن شہر یان راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاطف شاہ،خیال خان،اور راولپنڈی کے نفارمیشن سیکرٹری شیخ فرخ موجود تھے،اس موقع پر شرجیل میر نے کہا بجلی سپلائی اور اندرون بازار سمیت مختلف یونین کونسلوں میں بے ہنگم تاروں کے مسئلہ لیکر آئے ہیں،انھیں حل کیا جائے،جس پر چیف آئیسکو نے موقع پر موجود افسران کو مسائل حل کرنے کےلئے احکامات جاری کےے۔
 اور کہا کہ تاجر وں سمیت ہمارا ہر صارف ہماری لئے قابل احترام ہے،تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے،اس لئے ان کے مسائل کو بھی اسی طرح ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مزیدخبریں