ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیںبےٹھےں گے، ڈپٹی کمشنر

Sep 14, 2022


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہاکہ ڈینگی کے تدارک کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیںبےٹھےں گے، معمول سے زائد ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی میں اضافہ ہوا حکومتی مشینری نے ڈینگی کے خلاف مہم کا آغاز کیا اگر عوامی تعاون ہوتا تو آج نتائج مختلف ہوتے، ابھی بھی وقت ہے کہ عوام کو چاہیے کہ ڈینگی کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ تمام محکمے مربوط روابط کے ذریعے ڈینگی ایکٹیویٹی کو مزید بہتر بنائیں، ڈینگی کے حوالے سے حکومت پنجاب زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں