شہر میں بھیڑ کم کرنے کےلئے رنگ روڈ کے ساتھ اسپیشل اکنامک زونزبنائے جائیں گے، منصوبہ راولپنڈی کی ترقی کا ایک نیا افق قائم کرے گا

Sep 14, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو تےن روزہ آئی سی سی آئی پاکستان پراپرٹی، ہا¶سنگ اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو 22 میں خصوصی اقتصادی زونز میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ اس تین روزہ ایکسپو کے مہمان خصوصی تھے۔ ایکسپو میں صدر آئی سی سی آئی محمد شکیل منیر، آئی سی سی آئی کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص رنگ روڈ منصوبے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے اسلام آباد چیمبر کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں بھیڑ کم کرنے کےلئے راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ اسپیشل اکنامک زونزبنائے جائیں گے طویل المدتی پالیسی اپنا کر شہر سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ رنگ روڈ منصوبے کا بہت جلد افتتاح کر دیا جائے گا پاکستان کے معاشی مسائل کا حل نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور تاجر برادری کو چاہیئے امدادی کاروائیوں میں اپنا کردار ادا کریں۔
، انہوں نے مزید کہا کہ رنگ روڈ راولپنڈی شہر کی ترقی کا ایک نیا افق قائم کرے گی۔ راولپنڈی رنگ روڈ جنوبی مغربی سمت میں شہر کی ترقی کے لیے ایک بڑا پل عنصر ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں