ڈالمیا روڈ پرکچراچننے والے  افغانی نوجوان کا پراسرار قتل 


کراچی(پی پی آئی)ڈالمیا روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے کچراچننے والے افغانی نوجوان کوقتل کردیا، علی الصباح شاہراہ فیصل تھانے کی حدود ڈالمیا روڈ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ مومن ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی ہے، مقتول نوجوان جنجال گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ایس ایچ اوشاہراہ فیصل ملک اسحاق نے بتایا کہ مقتول نوجوان افغانی باشندہ ہے اور کچرا چننے کا کام کرتا تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے انتہائی قریب سے ایک گولی گردن میں مار کر قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کو کس مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اس کا اب تک تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول نوجوان کا قتل ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
 ڈالمیا روڈ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...