بلدیہ شرقی: ڈی واٹرنگ پمپس، ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے نکاسی آب 


کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ برسات کے بعد شاہراہوں کے ساتھ علاقوں میں بھی نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای، امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز توقیر عباس، حماد این ڈی خان کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات ودیگر جگہوں پر نکاسی آب کے کام کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ دو دن برسات ہوئی ہے جس کے بعد افسران وعملہ شاہراہوں سمیت علاقوں کی صورتحال کو درست کرنے میں مصروف ہے جن مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس کی ضرورت ہے وہاں ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جو تیزی سے شاہراہوں کو کلئیر کر رہے ہیں علاقوں کو کلئیر رکھنے کیلئے انچارج را¶ شمشاد کی زیر نگرانی ٹریکٹر بلیڈ ودیگر کی مدد سے کیچڑ اور پانی کی نکاسی کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں اس موقع پر ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو اور ڈائریکٹرز توقیر عباس،حماد این ڈی خان نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جن مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس کی ضرورت ہے وہاں گزشتہ روز سے ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جو نکاسی آب کے امور سر انجام دے کر شاہراہوں کو کلئیر کر رہے ہیں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد شاہراہوں کو کلئیر کر دیا گیا تھا دوبارہ تیز برسات ہوءہے جس کے بعد عملہ متحرک ہے جو شاہراہوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے بلاتکان کام کر رہا ہے۔
رحمت اللہ شیخ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...