میرپورخاص(بیورورپورٹ)سگے چچا نے کاروکاری کے الزام میں اپنی سگی بھتیجی کو آشنا سمیت گولیوں سے بھون ڈالا ،قاتل آلہ قتل سمیت گرفتاری کے لیے پولیس کے پاس تھانے پہنچ گیا ،تفصیلات کے مطابق اولڈ میرپو رتھانے کی حدود میں گوٹھ علی بخش مری میں سگے چچا مٹھو خان مری نے اپنی بھتیجی سیما مری او راس کے آشنا وشنو میگواڑ کو گولیوں سے بھون ڈالا جس کی وجہ سے دونوں افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جس کے بعد ملزم مٹھو مری نے آلہ قتل کے ہمراہ پولیس کے پاس گرفتاری پیش کر دی پولیس کے مطابق ملزم مٹھو خان مری نے گوٹھ کے قریب ایک کھیت میںاپنی بھتیجی سیما مری اور وشنو میگواڑ کومبینہ طور پر نازیبا حرکات کرتے دیکھ کرانہیں کارو کاری کے الزام میں قتل کر کے خود کو پولیس کے سامنے پیش کر کے گرفتاری دے دی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لےے سول اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
چچا نے بھتیجی اوراس کے آشنا کو قتل کردیا
Sep 14, 2022