حیسکو قاسم آباد میں کالی  بھیڑوں کی من مانیاں

Sep 14, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیسکو قاسم آباد اپنے نئے چیف ریاض پٹھان کی اچھی شہرت کے پیچھے پڑگیا، باصلاحیت افسر کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف عوامی غم و غصہ اور اشتعال پیدا کیا جارہا ہے جس کا ثبوت پچھلے تین چار دنوں سے شہر بھر سمیت قاسم آباد میں چھ چھ گھنٹوں کی مسلسل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ہے، انتہائی کرپٹ افسران شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہیں قاسم آباد کے جی او آر فیڈر سمیت کئی فیڈر پچھلے پانچ گھنٹوں سے بند ہیں نہ کوئی پیشگی اطلاع نہ ہی نوٹس اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر ایک عوامی ادارے کو استعمال کیا جا رہا ہے، حیسکو چیف سے مطالبہ ہے کہ حیسکو قاسم آباد میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کریں عوام کو بدترین اذیت ناک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں، ایس ڈی او قاسم آباد کمپلینٹ سیل فون اٹھانے اور کمپلینٹ لینے کا بھی روادار نہیں ہے ایسے بدکردار کرپٹ عملے کے خلاف فوری اور سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سانپ کے ڈسنے سے پٹواری 
زخمی‘ بہتر علاج نہ ہونے پر ورثاء
کی طبی عملے سے ہاتھا پائی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے او پی ایف کالونی میں سانپ کے ڈسنے سے محکمہ روینیو کے پٹواری کفایت علی کیہر کی طبیعت غیر ہوگئی جسے ورثہ کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں بہتر علاج فراہم نہ کرنے پر پٹواری کے ورثا، ڈاکٹروں اور عملے کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی جبکہ مریضوں کی چیخ و پکار پر پولیس نے پہنچ کر دونوں فریقین کو منشتر کرنے کے بعد زخمی پٹواری کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا جہاں وہ بیہوش ہوگئے جس دوران پولیس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا۔ اس موقع پر پٹواری کفایت علی کیہر کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مجھے بہتر طبی امداد فراہم نہیں کی گئی شکایت پر پولیس نے پہنچ کر مجھے گرفتار کرلیا جو ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں، عملے اور پولیس کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس عملے نے واقعے کے خلاف دھرنا دے کر پٹواری کے خلاف کاروائی اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی، دوسری جانب واقعے کی اطلاع شہری اتحاد کے رہنماو¿ں نیاز ابڑو اور دیگر نے ایم ایس چانڈکا اسپتال ڈاکٹر گلزار تونیو سے ملاقات کرکے معافی تلافی کے تحت معاملے کو حل کردیا۔ 

مزیدخبریں