نواب شاہ (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و فوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی جاوید نایاب لغاری نے ڈپٹی کمشر عامر حسین پہنور کے ہمراہ متاثرین کے لئے سکرنڈ/ قاضی احمد میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ کیا متاثرین سے سہولیات کے متعلق معلومات لیں۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ برسات متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں و کھلے آسمان تلے رہنے والے برسات و سیلاب متاثرین کو خیمہ بستیوں میں منتقل کرکے انہیں پکا ہوا کھانا، خشک راشن، پینے کے صاف پانی سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ٹینٹ سٹی میں مچھر مار اسپرے روزانہ کی بنیاد پر کروایا جارہا ہے ۔
جماعت القریش بلاتفریق
خدمت کررہی ہے‘ فیصل قریشی
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جماعت القریش سندھ کے رہنما فیصل قریشی نے ضلعی حیدرآباد کی نو منتخب باڈی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جماعت القریش پاکستان نے حیدرآباد میں بھی تنظیم قائم کی ہے جس کے ضلعی صدر محمد فیصل قریشی،نائب صدر سلطان قریشی،جنرل سیکریٹری ندیم قریشی ودیگر عہدیداران منتخب کئے گئے ہیں۔ جماعت القریش سندھ میں قریشی برادری کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو کہ کراچی سے کشمور تک قریشی برادری کی فلاح وبہود کے لئے کام کررہی ہے۔ہماری تنظیم بلا تفریق خدمت کررہی ہے ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو بلا تفریق برسات اور سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔