سانگھڑ‘ میرپورخاص سمیت مختلف اضلاع میں شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلادھار بارشیں‘ تیز ہواﺅں نے ٹینٹ بستیوں کو اکھاڑدیا


سانگھڑ‘ میرپورخاص (نامہ نگاران)کالی آندھی مٹی کے طوفان کے ساتھ برسات نے تباہی مچا دی ۔طوفان کی وجہ سے دن رات میں تبدیل ہوگیا بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں مٹی آندھی اور طوفانی بارش نے ایکبار پھر تباہی مچا دی نشیبی علاقے زیر آب آگئے سانگھڑ اور گردونواح میں ورکشاپ گجری،پیرومل سنجھورو اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی متاثرین کے ٹینٹ کچے گھر مسمار ہو گئے بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے سائن بورڈ گر گئے برسات کے ستائے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ٹینٹ بستیوں کے ٹینٹ اکھڑ کر ہوا میں دور جا گرے مواصلات نظام مفلوج ہوگیا بجلی بند جبکہ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے متاثرین کے رابطے منقطع ہو گئے جس کی وجہ سے مشکلات در مشکلات پیش آئیں ۔

میرپورخاص(بیورورپورٹ) گزشتہ روز چلنے والی طوفانی ہواﺅں اور بارش نے متاثرین کی خیمہ بستی اجاڑ کر رکھ دی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چلنے والی تیز طوفانی ہواﺅں اور بارش نے رتن آباد کے قریب قائم کی گئی بارش متاثرین کی خیمہ بستی اجاڑ کر رکھ دی خیموں میں موجود افراد خاص طور پر چھوٹے بچوں اور خواتین نے اپنی جان بچانے کے لئے نذدیک واقع ملک ہاﺅس میں پناہ لی ۔اس موقع پر میرپورخاص کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک حاجی عبدالستار،ملک حاجی عبدالغفار،ایڈوکیٹ ملک راجہ عبدالحق کی جانب سے برسات متاثرین کو ملک ہاﺅس ہال میں ٹہرایا گیا اور انھیں کھانا چائے فراہم کی گئی۔ بعد ازاں اپنی مدد آپ کے تحت 60 خیموں پر مشتمل خیمہ بستی قائم کی -جس میں سینکڑوں برسات متاثرین کو روزآنہ کی بنیاد پر باعزت طریقے سے پکا پکایا کھانا،پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءفراہم کی جا رہی ہیں، بعد ازاں رات گئے دوبارا خیمے لگائے جس کے بعد برسات متاثرین خیموں میں منتقل ہو گئے - طوفانی برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر زین العابدین اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چودھری ملک ہا¶س پہنچ گئے اور ملک برادران کی جانب سے برسات متاثرین کے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ خیمہ بستی تیز ہواﺅں سءاجڑ نے اور دوبارہ قائم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر خریں چلنے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے صاحبزادے احسن عادل شیخ نے ملک ہاﺅس پر آکر ملک راجہ عبدالحق سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

ای پیپر دی نیشن