لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر اہلسنت خدمت فاو¿نڈیشن نے ملک بھر کے لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع میں بارش اور سیلاب زدگان میں راشن، کپڑے اور دیگر سامان تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب نقشبندی، محمد بلال عباس قادری، محمد طیب قادری، سندھ کے صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی، مولانا علی نواز قاسمی، خالد حسین عطاری، مفتی حبیب احمد قادری اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے اپنی فلاحی تنظیم اہلسنت خدمت فاو¿نڈیشن کے ذریعے محمد ثروت اعجاز قادری اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ ملک بھر میں بارش اور سیلاب زدگان کے لیے دن رات ایک کر کے غریب متاثرین میں راشن تقسیم کرکے خلق کی خدمت کی جارہی ہے کیونکہ یہ ہمارا کام ہے کیونکہ یہی ہمارا مشن ہے جس سے اللہ کے بندوں اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت ہمارا فرض ہے اور پاکستان سنی تحریک نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یہ کردار ہمیشہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بیرونی ممالک سے جو بھی امداد موصول ہوئی ہے وہ جلد از جلد متاثرین میں تقسیم کی جائے جبکہ ملک کے تاجروں اور عوام نے ریلیف فنڈ میں رقم جمع کرائی ہے لیکن حکمران ٹال مٹول کرکے تمام فنڈ ہڑپ کرنے کے لیے ٹوپے ڈرامے کررہے ہیں جنہیں ایسی حرکتوں سے باز آنا چاہیے اور اس مشکل صورتحال میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنی چاہیے، اس موقع پر رہنماو¿ں نے پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب اور ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔
امداد کی تقسیم کیلئے حکمراں ٹوپی ڈرامہ کررہے ہیں‘ سنی تحریک
Sep 14, 2022