ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایجوکیشن وہاڑی شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ ہمیں 23 مارچ, 14 اگست ,6 ستمبر اور 25 دسمبر کے ساتھ ساتھ ہر روز اپنے ملک سے محبت اور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے بڑوں نے جتنی قربانیاں دی تھیں بدقسمتی سے ہم نے انہیں فراموش کر دیا ہے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کے لیے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون آج ہم پر ایک قرض کی طرح ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اتحاد یگانگت ,کڑی محنت, ایمانداری, فرض شناسی سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں