وہاڑی پرامن‘ باسیوں نے چند روز میں بھرپور عزت دی: صفدر ورک 


وہاڑی( کرائم رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں صدر بار بابر منظور دوگل،جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست کی جانب سے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے اعزاز میں ہائی ٹی دی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود گیلانی،اسسٹنٹ کمشنر عمان محمود رانا اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سینئر اور جونیئر وکلاءنے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سینئر وکلاء کو عزت اور مقام دینا بہت بڑی بات ہے پورے پنجاب میں وہاڑی بار کو منفرد پایا ہے انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی کالے کوٹ سے وابستہ ہوں خود ہائیکورٹ کی سطح پر وکالت کرتا رہا ہوں اور جب ریٹائرمنٹ ہوگی تو پھر سے کالا کوٹ پہن کر پریکٹس کروں گا یہ شہر بہت ہی پر امن ہے اور اس کے باسیوں نے چند دنوں میں عزت سے مالا مال کردیا ہے ڈسٹرکٹ کے بار کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے صدر بابر منظور دوگل نے کہا کہ وہاڑی بار جنوبی پنجاب کی دوسری بڑی بار ہے ہم سب ملکر اس سے مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری بار کے وکلاء ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست ، چوہدری شبیر عالم دیول ، خضر حیات تارڑ، رانا شعیب اصغر ، ندیم رضا بخاری ، احتشام الحق صدیقی اور چوہدری محمد شاہد نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن