بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کامیاب بنانے کیلئے آگاہی مہم شروع‘ سی ای او 

Sep 14, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر غلام مرتضی ناطق نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 سے 12 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کامیاب بنانے کیلئے والدین، سول سوسائٹی اور سٹیک ہولڈرز میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کی مختلف مساجد اور عوامی مقامات پر آگاہی مہم کے حوالے سے شہریوں اور علماءکرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے، ڈاکٹر غلام مرتضی ناتق نے کہا کہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والی اس مہم میں تعلیمی اداروں پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔

مزیدخبریں