لاہور ( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے طالبان حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وہاں کام کرنے والے عملے کی خواتین کو ڈرا رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یہ دعویٰ اس وقت سامنے آےا جب افغانستان میں موجود اس کے عملے کی 3 خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔گزشتہ سال اگست میں دوبارہ افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان نے اسلام سے متعلق اپنے متشدد نظریات کی تعمیل کے لیے خواتین پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور انہیں عوامی زندگی سے بے دخل کر دیا ہے، افغانستان مےں طالبان کا خواتین کو عوامی مقامات پر برقع پہننے کا تحریر ی حکم بھی جاری ہے۔
طالبان پر اقوام متحدہ کے مشن کےلئے کام کرنے والی خواتےن کوحراساں کرنے کا الزام
Sep 14, 2022