جدہ ( نیٹ نیوز) سعودی حکام کی جانب سے ملکہ الزبتھ کے لیے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔یمنی شخص نے دعویٰ کیا تھا وہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔یمنی شخص نے سوشل میڈیا پر ا ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اسے ایک بینر اٹھائے ہوئے مکہ مکرمہ میں دیکھایا گیا۔ اس بینر پر لکھا تھا ملکہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کیا، ہم خدا سے دعا گو ہیں وہ ملکہ کو جنت میں جگہ دے اور ملکہ کا شمار نیک روحوں میں کرے۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس یمنی شخص کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔