لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ڈیفالٹ کے قریب ہے۔ سٹیٹ بنک ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز کی ایل سی نہیں کھول رہا۔ اس وقت سابقہ حکومت کے مقابلے روپے کی قدر پچاس فیصد مزید گر گئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر سیلاب سے پہلے کی ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں عدم استحکام کے باعث مہنگائی نیچے نہیں آرہی۔ ایک وزیر نے چائے پر پابندی جیسے عجیب بیان بھی دئیے۔ اطراف سے بھی حکومت کو کچھ نہیں ملا۔ 200 یونٹ پر فیول ایڈجسٹمنٹ واپس لینے کے اعلان پر بھی حکومت نے یوٹرن لیا۔ معیشت اس وقت تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف نے دوبارہ حکومت میں آکر اگلے سو دن کا پلان ایڈوانس تیار کر لیا ہے۔