اٹلی پہنچنے کی کوشش میں 6 شامی پیاس،بھوک کی شدت سے ہلاک:اقوام متحدہ

Sep 14, 2022


نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی (یواین ایچ سی آر)نے بتایا ہے کہ دو نوزائیدہ بچوں سمیت چھ شامی اٹلی پہنچنے کی کوشش میں پیاس اور بھوک کی شدت سے ہلاک ہو گئے ہیں۔وہ ایک عارضی کشتی کے ذریعے بحرمتوسط (بحیرہ روم) عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ یو این ایچ سی آر کے مطابق تیس سے زیادہ افراد نے کشتی کے ذریعے سمندر کوعبور کرنے کی کوشش کی۔بچ جانے والوں میں سے بہت سے افراد صحت کی انتہائی سنگینحالت میں تھے۔انھوں نے کہا کہ چھے شامی پناہ گزین بشمول بچے، خواتین اور نوعمر افراد سمندر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اٹلی میں یو این ایچ سی آر کی عہدہ دار چیارا کارڈولیٹی نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر لکھا کہ وہ پیاس، بھوک اور شدید جلنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔یہ ناقابل قبول ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ سمندر میں انسانی تحفظ کو مضبوط بنانا ان سانحات کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔یواین ایچ سی آر کیایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اوردوسال کی عمرکے دوبچے، ایک 12 سالہ بچہ اور تین بالغ شامل ہیں۔ان میں ایک دادی اور ماں بھی شامل ہیں جو سفر میں بچ جانے والے بچوں کے ساتھ سفرکررہی تھیں۔بچ جانے والے 26 افراد کا علاج سسلی کے علاقے پوزلو میں کیا جارہا تھا۔یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ وہ کس ملک سے روانہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں