لاہور (نیٹ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا کے سابق خلاباز نے تصدیق کی ہے کہ سورج کا رنگ پیلا نہیں سفید ہے۔ سابق امریکی خلا باز سکاٹ کیلی نے کہا ہے کہ سورج اصل میں سفید ہے لیکن زمین کے ماحول کی وجہ سے یہ پیلا دکھائی دیتا ہے لہٰذا جب ایک بار کوئی شخص ہمارے سیارے کی ماحولیاتی تہہ سے باہر نکلتا ہے تو سورج سفید نظر آتا ہے۔ناسا کے مطابق زمین کا ماحول سرخ سے زیادہ نیلی روشنی کو پھیلاتا ہے۔ نیلی روشنی میں معمولی کمی کا مطلب ہے کہ انسانی آنکھ سورج کے رنگ کو پیلا سمجھتی ہے۔
سورج
سورج پیلا نہیں سفید ہے، سابق خلا باز ناسا
Sep 14, 2022