خطہ پوٹھوہار کے دِل گوجر خان میں ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے دفتر کا افتتاح

Sep 14, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)خطہ پوٹھوہار کے دِل گوجر خان میں ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے دفتر کا افتتاح،اب خطہ پوٹھوہار میں بھی ایجنسی 21 انٹرنیشنل قدم جمانے کو ہے تیار، پاکستان کے سب سے بڑے ریئل سٹیٹ نیٹ ورک ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے ضلع راولپنڈی کی تحصیل و شہر گوجر خان میں اپنے دفتر کا افتتاح کر دیا۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور منظم تقریب نے سماں باندھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل اے احمر کے علاوہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔معززین نے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں شفافیت لانے کی شہرت کے حامل ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے دفتر کے افتتاح کو خطے کی خوش قسمتی قرار دیا۔ حاضرینِ محفل نے ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ویڑن کو بھرپور سراہا۔اس موقع پر ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل اے احمر کا کہنا تھا کہ ایجنسی 21 انٹرنیشنل علاقے کے ریئل سٹیٹ مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کا سب سے بڑا ریئل سٹیٹ نیٹ ورک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شفاف ریئل سٹیٹ ٹرانزیکشز ہی ملکی ریئل سٹیٹ سیکٹر پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ شفافیت پر ایجنسی 21 انٹرنیشنل کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایجنسی 21 انٹرنیشنل پراپرٹی کی خرید و فروخت کے عمل میں اپنے صارفین کو مارکیٹ کے رجحانات کی بھرپور آگاہی کے ساتھ ساتھ مکمل سہولت کاری فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر دیگر علاقہ معززین نے بھی ایجنسی 21 انٹرنیشنل کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسے خطے کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ امید کرتے ہیں کہ ایجنسی 21 انٹرنیشنل گوجر خان کی ریئل سٹیٹ کو شفاف و مستند سروسز فراہم کر کے صارفین کے دل جیتنے کا باعث بنے گا۔ دنیا بھر میں 100 سے زائد دفاتر کا حامل ایجنسی 21 انٹرنیشنل صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ خدمت کے اس سلسلے کا آغاز گوجر خان میں بھی ہوا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں