نوشہرہ ورکاں، خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس میں نواحی گائوںکڑیال کلاں نوشہرہ ورکاں کے رہائشی حبیب اللہ کی اہلیہ کو ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں لے جایا جا رہا تھا، ہسپتال سے چند کلومیٹر دور تھے کہ مریضہ کو شدید تکلیف شروع ہو گئی، جس پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے اپنی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈلیوری کیس کو ایمبولینس میں ہی ممکن بنا دیا اور زچہ و بچہ کو تسلی بخش حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن