وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں: کراچی چیمبر 

Sep 14, 2022



کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ادریس نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے۔ رانا ثناء اللہ مسائل حل کرنے سے زیادہ وقت ٹی وی ٹاک شوز پر گزارتے ہیں۔ دن دیہاڑے شہریوں کو بلاخوف و خطر لوٹا اور مزاحمت پر قتل کیاجا رہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو سے تاجر برادری کو بہت توقعات ہیں۔ قانون نافذ کرنے والوں کی توانائیاں اور پھرتیاں وی آئی پی سکیورٹی فراہمی پر ہیں۔ مہنگائی سے غربت، بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ ملازمتیں نہ ملنے سے جرائم بڑھ رہے ہیں۔ سیلاب کی آڑ میں جرائم پیشہ غیر ملکی عناصر کراچی کا امن برباد کرنے آ گئے ہیں۔

مزیدخبریں