ملتان( خصوصی رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان ایم ڈی اے چوک میں واقع واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ روڈ پر معروف ریسٹورنٹ کو سٹوریج ایریا میں بلیاں پائے جانے پر 1 لاکھ کچن ایریا میں مکھیوں کی بھرمار بہاولپور روڈ پر واقع ہوٹل کو 28 ہزارموسیٰ پاک میں ہوٹل کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 20 ہزارمسلم سکول کے قریب سنیکس یونٹ کو فلٹریشن پلانٹ کی عدم موجودگی پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک فراہم تک مشن جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔