وارداتیں‘  ٹریڈ سنٹر میں چوکیداروں کی تعداد بڑھائی جائے گی‘ملک محمد سلیم

میلسی(نمائندہ نوائے وقت) میلسی شہر بالخصوص میلسی ٹریڈ سںنٹر میں دکانوں میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ٹریڈ سنٹر کے عہدیداروں ملک محمد سلیم، محمد ظفر عمران، محمد زاہد، کریم خان خروٹی، ریاض احمد سعیدی، ملک محمد امیر، ملک محمد فیصل، محبوب احمد اور دیگر نے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ٹریڈ سنٹر کی سیکورٹی کیلئے چوکیداروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور ساتھ ساتھ ٹریڈ سنٹر میں روشنی اور صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائیگا کمیٹی بنا کر تمام منصوبے مکمل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تعاون سے ٹریڈ سنٹر میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن