فیصل آباد‘ گو جرہ‘ قصور (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت) فیصل آباد، گوجرہ، قصور میں خاتون سمیت 3 افراد نے خودکشی کر لی۔ فیصل آباد میں غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ پچاس سالہ نثار سکنہ بھٹو کالونی نے اپنے گلے پر چھری پھیر کر شہہ رگ کاٹ لی۔ گوجرہ میں 2 بچوں کی ماں کی شادی تقریبا چھ سال قبل کچا گوجرہ کے عمران سے ہوئی میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر عالیہ نے پھندا لیکر جان دیدی۔ قصور کے علاقے باہمنی والا کی رہائشی شمشاد نے تین دن قبل گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے علاج کے لیے بروقت جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیاگیا جو آج دم توڑ گئی۔
بیروزگاری، گھریلو ناچاقی پر 2 خواتین سمیت 3 افراد کی خود کشی
Sep 14, 2022