بلوچستان ہائیکورٹ نے بجلی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرنوٹسزجاری کردئیے


  کوئٹہ (آئی این پی )  بلوچستان ہائی کورٹ نے آئینی درخواست پرسیکریٹری واٹراینڈ پاور اور وزیراعظم پرنسپل سیکریٹری کو نوٹسز جاری کیے۔  درخواست میں چیف کیسکو اور چیئرمین واپڈا کوفریق بنایاگیا ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس سرداراحمد حلیمی پر مشتمل بیچ نے کیا۔ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ معززبنچ نے فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ درخواست گزارکا مقف تھا کہ بلوچستان کا اس وقت 80فیصد حصہ سیلاب سے شدید متاثرہ ہوا ہے۔ صارفین بلوں میں فیول ایڈجسٹ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ معززبینچ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن