والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں‘محمد کاشف اسلم

قطب پور(خبر نگار )  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں موٹروے پولیس,پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ روڑ حادثات کی روک تھام کے لیے میٹنگ کا انعقاد ہوا ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے کہا کہ حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں۔ والدین  کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں۔   سکول و کالجز میں طلباء اور بس اسٹینڈز پر ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی بارے لیکچرز دیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن