بھوئے آصل (نامہ نگار ) شاہ ہجویر کانفرنس میں ضلع قصور سے سینکڑوں کارکنان شرکت کرینگے، تحریک پاکستان کے زیر اہتمام عرس داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے موقع پر 15 ستمبر کو شاہ ہجور کانفرنس و مصطفائی لنگر میں ضلع قصور سے سینکڑوں کارکنان شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر امتیاز سجاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، انہوں نے بتایا کہ کوٹ رادھاکشن، چھانگا مانگا، پتوکی، قصور، کنگن پور، سرائے مغل، چونیاں ، راؤخانوالا اور دیگر شہروں سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
شاہ ہجویر کانفرنس میں ضلع قصور سے سینکڑوں کارکن شرکت کرینگے:ڈاکٹر امتیاز سجاد
Sep 14, 2022