ننکانہ صاحب(نامہ نگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ کے کانفرنس روم میںضلع ننکانہ کی تینوں تحصیلوں کے 65 سیکرٹری یونین کونسلز کیلئے 2روزہ تربیتی ورکشاپ ـ"ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورسـ"کااہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔تربیتی ورکشاپ میںریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران اور ان کی ٹیم نے شرکاء کو زندگی بچانے کے طریقے بتائے ۔