امدادی رقوم پر صرف سیلاب زدگان کاحق ہے : طاہر رشید

Sep 14, 2022

جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد نیب زدگان کے ہڑپ کر جانے کا خدشہ پوری قوم کو لاحق ہے ملک میں حالیہ شدید سیلاب آنے سے قومی چوروں کی چاندی ہوگئی ہے، مختلف ملکوں سے آنیوالی مالی امداد مصیبت کے ماروں کی بجائے ارباب اقتدار کی تجوریوں میںجاسکتی ہے دنیا بھر سے ملنے والی امدادی رقوم پر صرف سیلاب زدگان کاحق ہے مصیبت زدگان کے وسائل اور حقوق غصب کے منصوبے بنانے والے قدرت کے غضب سے ڈریں، اپنے ایک بیان میں حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا کہ عمران خان نے عدالت کو وضاحت دیدی ہے قو ی امید ہے کہ ریاست شفیق ماں کا کردار نبھائے گی او ر ان جملوں پر درگزر کرے گی جنہیں سیاسی مخالفین اپنی مرضی کا مطلب دینا چاہتے ہیں ، ہماری ریاست اور قومی سیاست کسی بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں